Live Covid 2019

ایران میں کورونا کی نئی لہر پر حکام کو تشویش

ایران میں حکام نے کورونا وائرس کے کیسز اور وبا سے اموات میں...

ایران میں حکام نے کورونا وائرس کے کیسز اور وبا سے اموات میں نمایاں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد ان ہدایات پر عمل کرتی نظرنہیں آرہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو ایران میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے اور 163 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق ایران کے 31 صوبوں میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات پریشان کُن ہیں جبکہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں تاہم مذہبی اور تجارتی مقامات پر پابندی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں ایران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، جہاں اب تک مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2500 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔