Live Covid 2019

بھارتی تاجر نے کورونا سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک پہن لیا

بھارتی شہری نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سونے کا ماسک پہن لیا...

بھارتی شہری نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سونے کا ماسک پہن لیا اور ان کا کہنا ہے کہ اس ماسک کے لیے انہوں نے تقریباً 4 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

مغربی شہر پونے سے تعلق رکھنے والے تاجر شنکر کُرہادے نے کہا کہ ماسک کی تیاری میں 60 گرام (2 اونس) سونا استعمال کیا گیا جبکہ اس کی تیاری میں 8 دن لگے۔

انہوں نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ یہ ایک پتلا ماسک ہے جس میں ہوا کے لیے چھوٹے سوراخ بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ یہ ماسک انہیں وائرس سے محفوظ رکھ پائے گا یا نہیں تاہم وہ دیگر احتیاط بھی کر رہے ہیں۔