Live Covid 2019

گجرات میں عیدالاضحیٰ سے قبل قصائیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

گجرات میں عیدالاضحیٰ سے قبل قصائیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

ضلع گجرات میں مقامی صحت حکام کی جانب سے صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے منفی نتائج والے قصائیوں کو قربانی کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد عیدالاضحیٰ سے قبل قصائیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو صرف کورونا وائرس کے منفی نتائج کا سرٹیفکیٹ دکھانے والے قصائیوں کو جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دینے کا کہا جاسکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر نے ڈان کو بتایا کہ محکمہ صحت نے 11 ٹیسٹنگ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 گجرات تحصیل، 4 کھاریاں اور 2 سرائے عالمگیر لگائے جائیں گے۔