Live Covid 2019
اسلام آباد میں کیسز 13 ہزار سے بڑھ گئے
اسلام آباد میں مزید 170 افراد کے متاثر ہونے سے کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 82 تک پہنچ گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 170 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد وہاں انتقال کرگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مزید 170 افراد کے متاثر ہونے سے کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 82 تک پہنچ گئی۔
اسی طرح ایک فرد کے انتقال کرنے سے مجموعی اموات 129 تک پہنچ گئیں۔