پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

بدھ کو ملک می 3556 نئے کیسز اور 90 اموات کا اضافہ ہوا، جس سے مجموعی متاثرین 2 لاکھ 16ہزار 97 اور اموات 4446 تک پہنچ گئیں۔
|

دنیا بھر میں ایک کروڑ لوگوں کو متاثر جبکہ 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی پھیلاؤ جاری ہے اور اس سے اب تک ملک میں 2 لاکھ 16 ہزار 97 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 4 ہزار 446 تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم اب تک اس مجموعی تعداد میں سے ایک لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوکر معمول کی زندگی میں واپس آگئے ہیں۔

آج (یکم جولائی) کو ملک میں 3424 نئے کیسز اور 90 اموات کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 2 ہزار 299 لوگ صحتیاب ہوگئے۔

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کو 4 ماہ سے زائد کا عرصہ مکمل ہوگیا اور اب یہ وبا پانچویں مہینے میں داخل ہوچکی ہے، جہاں جون کا مہینہ اب تک سب سے زیادہ خطرناک ثاب ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جس کے بعد اس میں بتدریج اضافہ ہوا تاہم مئی اور جون کے مہینے میں صورتحال بالکل تبدیل ہوگئی۔

پہلے کیس سے مارچ کے آخر تک ملک میں کیسز 2 ہزار کے قریب جبکہ اموات 26 تھیں جو اپریل میں بڑھ کر 385 ہوگئیں اور کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے۔

بعد ازاں مئی کے مہینے میں مزید 54 ہزار سے زائد کیس اور 1100 سے زیادہ اموات کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد کیسز 71 ہزار جبکہ اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں۔

تاہم جون کے مہینے میں ملک میں ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز اور 2800 سے زیادہ اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔

آج (یکم جولائی) کو ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات سامنے آئی جبکہ مزید لوگ صحتیاب ہوگئے۔

سندھ

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 139 نئے کیسز اور 29 اموات کا اضافہ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان کیسز کے بعد مجموعی تعداد 86 ہزار 795 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 29 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 1406 تک پہنچ گئی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 201 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 28 فیصد کے نتائج مثبت آئے جو 'بہت زیادہ' شرح ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 761 نئے کیسز اور 35 اموات کا اضافہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں مزید 761 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 76 ہزار 262 ہوگئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 افراد انتقال کرگئے او اس طرح اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد1762 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 137 لوگوں کو متاثر کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد وائرس کا شکار ہوئے اور یوں مجموعی کیسز کی تعداد 12 ہزار912 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 340 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 22 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 973 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا کے مزید 132 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 10 ہزار 608 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں بدھ کو وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی اور مجموعی اموات کی تعداد 121 ہے۔

گلگت بلتستان

ملک میں اس وائرس سے دوسرے نمبر پر سب سے کم متاثر علاقے گلگت بلتستان میں کورونا کی وبا 19 نئے مریض اور 2 اموات کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں آنے والے نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1489 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 2 مزید افراد لقمہ اجل بنے اور یوں یہ تعداد 26 تک جا پہنچی۔

آزاد کشمیر

پاکستان میں سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 28 لوگوں کو متاثر کیا جبکہ 2 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد کے متاثر ہونے سے یہ تعداد ایک ہزار 93 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید 2 افراد کا انتقال ہوا اور یوں یہ تعداد 30 تک پہنچ گئی۔

صحتیاب افراد

علاوہ ازیں پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور پہلے کیس سے لے کر اب تک ملک میں ایک لاکھ سے زائد افراد مکمل شفا پاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 299 افراد ایسے تھے جنہوں نے کورونا وائرس سے شفا پائی۔

اس اعداد و شمار کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 802 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 216097

اموات: 4446

صحتیاب: 100802

فعال کیسز: 110849

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز 86 ہزار 795 ہیں تو وہیں پنجاب میں 76 ہزار 262 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 26 ہزار 938 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 608 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ہزار 912، گلگت بلتستان میں 1489 اور آزاد کشمیر 1093 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب: 1762

سندھ: 1406

خیبرپختونخوا: 973

بلوچستان: 121

اسلام آباد: 128

آزاد کشمیر: 30

گلگت بلتستان: 26


پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 4 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کم عمری میں سزائے موت پانے والا قیدی 21 سال بعد رہا

چینی کمپنی کو سینڈک کے علاقے میں کام کرنے کی اجازت

جعلی اکاؤنٹس کیس: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ تفتیش کیلئے نیب میں طلب