Live Covid 2019
اسلام آباد میں متاثرین 12 ہزار 775 تک پہنچ گئے
وفاقی دارالحکومت میں 132 نئے کیسز آئے، ایک فرد کے انتقال کرجانے سے اموات کی تعداد 128 ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 132 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ ایک فرد زندگی کی بازی ہار گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ان 132 نئے مریضوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 12 ہزار 775 تک پہنچ گئی۔
مزید برآں ایک فرد کے انتقال کرجانے سے اموات کی تعداد 128 ہوگئی۔