Live Covid 2019
ایران نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ماسک پہننے کیلئے مہم شروع کردی
ایرانی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں...
ایرانی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں اضافے کے بعد ماسک پہننے کے حوالے سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔
نائب وزیر صحت عراج حریرچی نے 'I wear mask#' مہم کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ اس بیماری کو سنجیدہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں ہر 33 سیکنڈ میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہورہا ہے جبکہ ہر 13 منٹ میں ایک موت واقع ہورہی ہے۔'