Live Covid 2019

احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو صحت کا نظام مفلوج نہیں ہوگا، اسد عمر

احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو صحت کا نظام مفلوج نہیں ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و مراعات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کہا کہ 2 ہفتے ایسے آئے تھے کہ بڑے شہروں کے بڑے ہسپتالوں پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اس کے ساتھ ہی ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ وفاقی حکومت جون کے آخر تک ہسپتالوں میں براہ راست ایک ہزار آکسیجن بیڈز فراہم کرے گی اور جولائی تک 2 ہزار سے زیادہ بستروں کا اضافہ کیا جائے گا جس پر عمل کیا جارہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ایک طرف نظام صحت کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور دوسری طرف حفاظتی تدابیر، انتظامی اقدامات کے باعث صحت کا نظام مفلوج ہوتا نظر نہیں آرہا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو صحت کا نظام مفلوج نہیں ہوگا، کاروبار زندگی بھی چلے گا، سفید پوش اور غریب افراد جو لاک ڈاؤن سے متاثر ہوتے ہیں، ہم نے بھارت میں اس کی ایک بھیانک صورتحال دیکھی ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل سے وہ صورتحال پیدا نہیں ہوگی اور ہم لوگوں کی صحت کی حفاظت کرسکیں گے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں