Live Covid 2019
اسلام آباد میں کیسز 12ہزار کے قریب پہنچ گئے
271 نئے متاثرین کے بعد مجموعی کیسز 11 ہزار 981 تک پہنچ گئے، اس وائرس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 271 نئے کیسز اور 4 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ان نئے متاثرین کے بعد مجموعی کیسز 11 ہزار 981 تک پہنچ گئے۔
مزید یہ اس وائرس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 115 سے بڑھ کر 119 تک پہنچ گئی۔