Live Covid 2019

گلگت میں کورونا وائرس سے مزید 28 متاثر، 3 اموات

ان نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی اور مجموعی کیسز کی تعداد 1225 سے بڑھ کر 1253 ہوگئی۔

گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں جہاں مزید 28 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ڈیش بورڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں ان نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی اور مجموعی کیسز کی تعداد 1225 سے بڑھ کر 1253 ہوگئی۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں مزید 3 اموات کا اضافہ بھی ہوا جس سے یہ تعداد 18 سے بڑھ کر 21 تک پہنچ گئی۔