Live Covid 2019

گلگت بلتستان کے وزیر زراعت جانباز خان کورونا سے انتقال کرگئے

وہ کورونا وائرس کے باعث سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے، فوکل پرسن محکمہ صحت

گلگت بلتستان کے وزیر زراعت جانباز خان عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

اس حوالے سے گلگت بلتستان کے فوکل پرسن محکمہ صحت نے تصدیق کی کہ جانباز خان کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے باعث سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔