Live Covid 2019
اسلام آباد میں کیسز 9 ہزار سے تجاوز کرگئے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 7 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس سے اموات 83 سے بڑھ کر 90 تک پہنچ گئیں۔
اسلام آباد میں بھی عالمی وبا کے نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ جاری رہا اور 385 مزید لوگ اس وائرس سے متاثر ہوگئے جبکہ 7 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 385 تھی، یوں اس طرح وہاں اب تک مجموعی طور پر متاثرہ ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 242 تک جا پہنچی۔
مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 7 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس سے اموات 83 سے بڑھ کر 90 تک پہنچ گئیں۔