پاکستان

مریم نواز کا پہلا عوامی مگر 'غیر سیاسی' اکاؤنٹ

ایک ہی پوسٹ سے مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز یوں تو سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے عوامی کام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مگر اب انہوں نے پہلی بار سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر مکمل طور پر 'غیر سیاسی' مگر عوامی اکاؤنٹ بنایا ہے اور ان کی جانب سے اکاؤنٹ بنائے جانے کے چند ہی گھنٹوں میں انہیں ایک لاکھ 40 ہزار افراد نے فالو بھی کرلیا۔

مریم نواز کے نام سے انسٹاگرام پر پہلے بھی چند اکاؤنٹس موجود ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنے نام سے آفیشل اکاؤنٹ بناتے ہوئے وضاحت کی کہ مذکورہ اکاؤنٹ کو وہ خود چلائیں گی۔

مسلم لیگ (ن) نے کی رہنما کا کہنا تھاکہ ان کے دوسرے اکاؤنٹ ان کی ٹیم دیکھتی ہے، تاہم اس اکاؤنٹ کو وہ خود دیکھیں گی اور یہ اکاؤنٹ مکمل طور پر 'غیر سیاسی' ہوگا۔

مریم نواز نے نیا اکاؤنٹ بناتے ہوئے اس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس اکاؤنٹ کے ذریعے کوئی بھی سیاسی پیغام یا بات نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو خاموش رہنے کے کیا کیا فوائد مل سکتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ سیاسی باتوں کے لیے وہ ٹوئٹر کا استعمال کریں گی اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے وہ اپنی اور اہل خانہ کی'غیر سیاسی' باتیں عوام کے ساتھ شیئر کریں گی۔

ساتھ ہی پوسٹ میں انہوں نے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی امید بھی کی۔

مریم نواز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنا تعارف دیتے ہوئے لکھا کہ وہ تین نوجوان بچوں کی والدہ اور نانی ہیں۔

مزیدپڑھیں: 'مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگا'

مریم نواز کی ایک ہی پوسٹ سے انہیں ایک لاکھ 40 ہزار تک افراد نے فالو کرلیا اور کئی افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر مریم نواز کے اکاؤنٹ کو 55 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں اور وہ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے سیاسی بیانات اور حکمت عملیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبر بھی انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے ہی عوام کو بتائی۔

سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارتی عوام کی شوبز ستاروں پر الزامات کی بارش

کورونا کے باعث 'آسکر' ایوارڈز تقریب 2 ماہ تک مؤخر

حکومت کا 30 جون کے بعد رجسٹریشن کے بغیر وی پی این بند کرنے کا فیصلہ