Live Covid 2019

راولپنڈی کے علاقے راول ٹاؤن اور کینٹ میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی کے علاقے راول ٹاؤن اور کینٹ میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

راولپنڈی انتظامیہ نے کینٹ اور راول ٹاؤن کے متعدد علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری کر لی

لاک ڈاؤن کے دوران متعلقہ علاقوں کے داخلی راستوں، مارکیٹوں کو مکمل بند کر کے پولیس کا گشت بڑھایا جائے گا البتہ دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھولے جاسکیں گے۔

لاک ڈاؤن کے علاقوں میں عملدرآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او انتظامات سنبھالیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بھی جامع پلان تیار کر لیا گیا۔

اس ضمن میں انتظامیہ نے نہ صرف محلہ کمیٹیاں تشکیل دیں بلکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ٹائیگر فورس اور پٹواریوں سے بھی کام لیا جائے گا اور راشن کی ممکنہ قلت کو دور کرنے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد، کری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اور سی بلاک میں لاک ڈاؤن ہو گا۔

راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک، ٹینچ بھاٹہ علامہ اقبال کالونی اور کچھ دیگر علاقے بند کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ضلعی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ان سلیکٹڈ لاک ڈاؤن ان علاقوں میں کیا جائے گا جہاں کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔