Live Covid 2019
اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 8800 سے بڑھ گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد ایسے بھی تھے جو اس وبا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 78 سے بڑھ کر 83 ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وبا سے مزید 288 افراد متاثر ہوئے جبکہ مزید 5 اموات بھی سامنے آئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 569 سے بڑھ کر 8 ہزار 857 تک پہنچ گئی۔
مزید برآں اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد ایسے بھی تھے جو اس وبا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 78 سے بڑھ کر 83 ہوگئی۔