Live Covid 2019

امریکا کی 42 ریاستیں لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرپائیں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس پر اپوزیشن کی تنقید پر کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی دنیا میں ناکام ہوئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس پر اپوزیشن کی تنقید پر کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی دنیا میں ناکام ہوئی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بھارت کی لاک ڈاؤن کی پالیسی ناکام ہوئی، بھارت میں 14 مئی سے 14 جون میں 258 فیصد اموات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ پالیسی دنیا بھر میں ناکام ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے امیر ترین ملک امریکا کی 42 ریاستوں نے پابندیاں نے ختم کردیں اور وہ برداشت نہیں کرپائیں لیکن ان کے پسندیدہ نریندرا مودی کے بھارت میں کیا ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ بھارت کی آدھی آبادی یعنی 65 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے اور بھوک اتنی ہے انہیں موت کا سامنا ہے اور یہ حکمت ہے جن پر عمل کرنے کی بات کرتے ہیں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔