Live Covid 2019
جون کے آخر میں کورونا کیسز 3 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں، اسد عمر
جون کے آخر میں کورونا کیسز 3 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مراعات اسد عمر نے کہا ہے کہ 26 فروری کو ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور جون کے وسط میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کیسز موجود ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جس طریقے سے صورتحال جارہی ہے اگر اس میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو ہمارے ماہرین کے مطابق جون کے آخر تک اس تعداد میں 2 گنا اضافہ ہوچکا ہوگا یعنی یہ تقریباً 3 لاکھ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے حالات ہیں جولائی کے آخر تک مصدقہ کیسز کی تعداد 10 سے 12 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں