Live Covid 2019
کورونا بحران ملک میں اصلاحات کا موقع ہے، اطالوی وزیر اعظم
اٹلی کے وزیر اعطم گلوسیپے کونٹے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی...
اٹلی کے وزیر اعطم گلوسیپے کونٹے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایمرجنسی کے بعد ملک واپس معمول کی طرف لوٹنے کی استطاعت نہیں رکھتا، لیکن اسے اس بحران کو ملک میں اصلاحات کے موقع میں تبدیل کرنا چاہیے۔
رائٹرز کے مطابق روم میں نو روزہ پالیسی مشاورت سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اس بحران سے نکلنے کے لیے ایک واضح منصوبے پر کام کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بحران کو موقع میں بدلنا چاہیے اور اٹلی کی رفتار کو کم کرنے والی تمام رکاوٹیں دور کرنی چاہیئیں۔