Live Covid 2019

قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر پابندیاں لگادیں گے، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر صحت کے حوالے سے قواعد و...

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر صحت کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تو ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ پھر بڑھنے کی وجہ سے پابندیاں لگا دیں گے۔

اپریل کے وسط میں لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی کے بعد ایران میں حالیہ ہفتوں میں وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

حسن روحانی نے ٹیلی ویژن پر تقریر میں کہا کہ صحت کے قواعد و ضوابط پر ایک ماہ قبل تک 80 فیصد عمل تھا جو اب 20 فیصد رہ گیا ہے۔

انہوں نے مسافروں پر ان صوبوں میں کورونا پھیلانے کا الزام لگایا جہاں پہلے کم خطرہ تھا۔