Live Covid 2019
اسلام آباد میں مزید 464 افراد وائرس سے متاثر، 6 اموات بھی رپورٹ
ان نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6699 سے بڑھ کر 7 ہزار 163 ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور مزید 464 نئے کیسز 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6699 سے بڑھ کر 7 ہزار 163 ہوگئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں مزید 6 افراد کا انتقال ہوا جس سے اموات کی تعداد 65 سے بڑھ کر 71 تک پہنچ گئی۔