Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ان کیسز کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 963 سے بڑھ کر 6 ہزار 236 ہوگئی۔

اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے مزید 273 نئے کیسز اور 5 اموات ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ان کیسز کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 963 سے بڑھ کر 6 ہزار 236 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں مزید 5 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد یہ تعداد 57 سے بڑھ کر 62 ہوگئی۔