Live Covid 2019

گلگت بلتستان میں صحتیابی کی شرح سب سے زیادہ، اسلام آباد میں سب سے کم

آزاد کشمیر اور سندھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود، ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی شرح 31.9 فیصد ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے جہاں کیسز میں اضافہ ہورہا وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی اور اس وقت گگلت بلتستان میں سب سے تیزی سے لوگ صحتیاب ہورہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں گلگت بلتستان میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ 63.2 فیصد ہے۔

جس کے بعد آزاد کشمیر اور سندھ کا نمبر ہے جبکہ اسلام آباد میں سب سے کم لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

مزید یہ کہ ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی شرح 31.9 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ 13 ہزار 702 مریضوں میں سے 36 ہزار 308 صحتیاب ہوچکے ہیں۔