حکومت نے شہریوں، ڈاکٹروں کو لاوارث چھوڑ ان کی زندگی خطرے میں ڈال دی، بلاول بھٹو

موجودہ حکومت غریب کا نام لے کر امیروں سے ملتی ہے، معاشی نظام کو تباہ کردیا، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کووڈ 19 کی وجہ سے ایک جنگ کی صورتحال سے دوچار ہے جہاں وفاقی حکومت نے شہریوں اور ڈاکٹروں کو لاوارث چھوڑ کر ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب کا نام لے کر امیروں سے ملتی ہے، معاشی نظام کو تباہ کردیا اور اب وفاقی حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کتنی دفعہ ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب طیقے کے ملاقات کی، فرنٹ لائن پر موجود طبی عملے سے ملے، ان کی پریشانی سنی، مزدور طبقے کی نمائندہ یونین کی مشکلات سنی؟۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’وزیراعظم نے ایک مرتبہ بھی ایسا نہیں کیا کہ کم از کم وبا کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ڈاکٹروں سے ہی مل لیں‘۔


نوٹ: خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

شعیب اختر، ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے گریزاں

بھارت: ایک دن میں 10 ہزار کے قریب کورونا کیسز، مجموعی تعداد اٹلی سے تجاوز کر گئی