Live Covid 2019

100 روز میں 1900 افراد کا انتقال تکلیف دہ ہے،اسد عمر

100 روز میں 1900 افراد کا انتقال تکلیف دہ ہے،اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مراعات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے 100روز میں سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہم 1900 سے زائد پاکستانیوں سے جدا ہوگئے ہیں جو اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایک ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں یہ وبا دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس اتنی مہلک ثابت نہیں ہوئی لیکن اس بات سے بھی نظر نہیں چرائی جاسکتی کہ ہر انسانی جان قیمتی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہ برطانیہ میں ہر 10 لاکھ میں سے 600 جبکہ پاکستان میں ہر 10 لاکھ میں سے کورونا وائرس کے سبب 9 افراد کا انتقال ہوا،ان 1935 میں سے ہر فرد اپنے گھروالوں کے لیے پوری دنیا رکھتا تھا۔

اسد عمر نے اس لیے قومی پالیسیوں میں تمام چیزوں کو خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن یہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جو ہم فیصلے کررہے ہیں ان کی وجہ سے ایک شخص کی بھی زندگی خطرے میں پڑے وہ ناقابل معافی ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں