Live Covid 2019

اسلام آباد میں مزید 377 مریضوں اور 4 اموات کی تصدیق

ساتھ ہی 4 نئی اموات کی تصدیق کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی۔

اسلام آباد میں آج عالمی وبا کے مزید 377 مریضوں اور 4 اموات کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ وبا کی ابتدا میں اسلام آباد میں کیسز کی تعداد کافی حد تک کم تھی تاہم اب اس میں یومیہ سیکڑوں کیسز کی صورت میں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کے سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے کیسز کے بعد اسلام آباد میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3946 سے بڑھ کر 4323 ہوگئی۔

ساتھ ہی 4 نئی اموات کی تصدیق کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں