Live Covid 2019

کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے 9 علاقے سیل

گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 295 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد میں 9 علاقوں کو سیل کردیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 295 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ہواووے ٹیک، بلیو ایریا میں سعودی پاک ٹاور، پاکستان اسپورٹس بورڈ، چٹھا بختاور میں گلرائگن، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں ای-11/4 میں اسٹریٹ 13- سی، آئی-10/4 میں اسٹریٹ 26 اور سب اسٹریٹ 110، جی-9/4 میں اسٹریٹ 111، جی-7/2 میں اسٹریٹ 54، پی ڈبلیو ڈی کالونی میں بلاک نمبر 6 اور جی-6/4 میں اسٹریٹ 62 کو سیل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس، رینجرز اور فوج کو عوام کی حفاظت کے لیے ان علاقوں کا گھیراؤ کرنے کی ہدایت کی جاسکتی ہے۔