Live Covid 2019
اسلام آباد میں مزید 356 نئے کیسز سے متاثرین 3500 سے زائد
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مزید 356 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جو وائرس سے کم متاثرہ علاقوں میں سے ایک تھا اور وہاں بھی کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
سرکاری سطح پر قائم کی گئی ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مزید 356 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
جس کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 188 سے بڑھ کر 3 ہزار 544 ہوگئی جبکہ اموات بھی 34 سے بڑھ کر 38 تک پہنچ گئیں۔