Live Covid 2019

فیصل آباد میں 100 سے زائد ڈاکٹر کورونا کا شکار

ڈاکٹروں نے انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا کہ ناکافی سہولیات کے باوجود کووڈ-19 کے مریضوں کو داخل کیا گیا۔

فیصل آباد کے تین سرکاری ہسپتالوں الائیڈ، ڈی ایچ کیو اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 100 سے زائد ڈاکٹر کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ الائیڈ اور ڈی ایچ کیو میں حفاظتی اقدامات کے بغیر نئے وارڈز بنائے گئے جبکہ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں بستر دستیاب تھے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ اکثر ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس فراہم نہیں کیا گیا تھا اور وہ وائرس سے متاثر ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ ناقص حکمت عوام کے لیے خطرناک ثابت ہوئی ہے اور تینوں ہسپتالوں میں 110 ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔