Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا کیسز 3 ہزار سے تجاوز کرگئے

وفاقی دارالحکومت میں مزید 295 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اسلام آباد میں اس عالمی وبا کے مزید 295 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ ابتدا میں اسلام آباد میں کیسز کی تعداد کافی حد تک کم تھی تاہم اب اس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 2893 سے بڑھ کر 3 ہزار 188 ہوگئی۔

ساتھ ہی 4 نئی اموات کے سامنے آنے سے وفاقی دارالحکومت میں اموات 34 تک پہنچ گئیں۔