Live Covid 2019
صوبے کے ہسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں، اجمل وزیر
انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تفصیلات بیان کیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونوا کے مشیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تفصیلات بیان کیں:
لیڈی ریڈنگ ہسپتال: 105 بستروں میں 33 اور 25 میں سے 20 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس: 128 میں سے 90 بستر اور 25 میں سے 17 وینٹی لیٹرز استعمال ہورہے ہیں۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال: 55 میں سے 50 بستر اور 25 میں سے 2 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال: 81 بستروں میں سے 28 اور 20 میں سے 4 وینٹی لیٹرز استعمال ہورہے ہیں۔
مردان میڈیکل کمپلیکس: 100 میں سے 33 بستر اور 20 میں سے 2 وینٹی لیٹرز استعمال کیے جارہے ہیں۔