Live Covid 2019

ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے بستروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

زیادہ سے زیادہ مریضوں کی نگرانی کے لیے گھر پر کورونا مریضوں کی نگرانی کے نظام کا آغاز کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ 'ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کورونا کی تشخیص کے باوجود مریضوں کو ہسپتال داخل نہیں کیا جارہا، مسئلے کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طلب کیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کی نگرانی کے لیے گھر پر کورونا مریضوں کی نگرانی کے نظام کا آغاز کیا جارہا ہے۔'