Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

وفاقی دارالحکومت میں اس عالمی وبا کے مزید 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی کیسز 2015 ہوگئے۔

اسلام آباد میں کورونا وبا کے مزید نئے متاثرین سامنے آگئے جبکہ ایک فرد زندگی کی بازی ہار گیا۔

سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اس عالمی وبا کے مزید 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1879 سے بڑھ کر 2015 ہوگئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک موت بھی ہوئی جس کے ساتھ ہی وہاں اموات 19 تک جا پہنچیں۔