Live Covid 2019

اسلام آباد میں مزید 151 کیسز اور ایک موت کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 1728 سے بڑھ کر 1879 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 18 ہوگئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے مزید افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 151 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ایک موت کی بھی تصدیق ہوئی۔

جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 1728 سے بڑھ کر 1879 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 18 ہوگئی۔