پاکستان

ملک بھر میں سادگی اور احتیاط کے ساتھ عیدالفطر منائی گئی

پاکستان بھر میں رمضان المبارک کے خاتمے کے بعد پورے ملک میں ایک ساتھ عیدالفطر منائی گئی۔
Welcome

پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ احتیاط اور سادگی کے ساتھ منائی گئی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عوام نے احتیاطی تدابیر سے کام لیتے ہوئے ماسک پہن کر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی۔

چند دن قبل ہونے والے پی آئی اے حادثے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد و خاندانوں سے یکجہتی کے لیے اس سال سادگی سے منائی جا رہی ہے۔

اس سال عید کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ پورے ملک میں کافی سالوں بعد ایک ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔