طبی جریدے جرنل بی ایم جے میں شائع تحقیق میں برطانیہ بھر میں زیرعلاج 20 ہزار سے زائد مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
اس تحقیق میں خطرے کا باعث بننے والے 4 اہم ترین عناصر کو شناخت کیا گیا جو مریض میں سنگین بیماری یا موت کا باعث بن سکتے ہیں۔
ان عناصر میں عمر، مرد ہونا، مووٹاپا اور ایسی بیماریاں جو دل، پھیپھڑوں، گردوں یا جگر کو متاثر کرتی ہیں۔
اس سے پہلے تحقیقی رپورٹس میں موٹاپے کا خطرے کا باعث قرار نہیں دیا گیا تھا اور اس تحقیق میں شامل مریضوں کی اوسط عمر 73 سال تھی اور ان میں سےس 60 فیصد مرد تھے۔
3 مئی تک جارای رہنے والی تحقیق میں شامل 26 فیصد مریضوں کا انتقال ہوگیا جبکہ ایک تہائی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، اسی طرح 50 فیصد سے بھی کم ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔
یہ سب مریض 6 فروری سے 19 اپریل کے دوران ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
محققین نے دریافت کیا کہ مریضوں میں علامات 3 اجتماعی شکلوں میں ظاہر ہوئیں۔
ان میں عضلاتی ڈھانچے کی علامات جیسے مسلز میں تکلیف، جوڑوں میں درد، سردرد اور تھکاوٹ شامل ہیں۔
ہاضمے کی علامات جو 29 فیصد مریضوں میں ظاہر ہوئیں ان میں پیٹ میں درد، قے اور ہیضہ شامل تھے جبکہ کم نمایاں علامات میں جلد پر ناسور اور ریشز قابل ذکر تھے۔