Live Covid 2019

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے، ترجمان

صوبائی وزیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر اختر ملک کے خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آج شام تک آجائے گی جبکہ وزیر توانائی اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے باخبر رکھیں گے۔