Live Covid 2019
ایران کا رمضان کے بعد تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان
اس کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر بھی ہوں گی جن کا وقت آنے پر اعلان کیا جائے گا، ایرانی صدر
ایران کی حکومت نے کورونا وائرس کے سیکڑوں نئے کیسز سامنے آنے کے باوجود عیدالفطر کے بعد تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق ایران کی قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ 'رمضان کے بعد ملک میں تمام مذہبی مقامات کھول دیے جائیں گے، تاہم اس کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر بھی ہوں گی جن کا وقت آنے پر اعلان کیا جائے گا۔'
انہوں نے ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی لانے کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔