Live Covid 2019

ایران میں طبی عملے کے 10 ہزار لوگ کورونا سے متاثر

تقریباً 10 ہزار ایرانی صحت رضاکار اس وائرس سے اب تک متاثر ہوچکے ہیں۔

ایران نے کہا ہے کہ اس کے 10 ہزار صحت کے ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے ڈپٹی وزیر صحت قاسم جان بابئی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 10 ہزار ایرانی صحت رضاکار اس وائرس سے اب تک متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان 10 ہزار ورکرز میں سے کچھ انتقال بھی کرچکے ہیں۔