Live Covid 2019
کورونا وبا: اسلام آباد میں 97 نئے مریض سامنے آگئے
ان نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز 1138 سے بڑھ کر 1235 ہوگئے.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اچانک کورونا وبا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 2 روز میں تقریباً 100 کیسز یومیہ رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج بھی اسلام آباد میں مزید 97 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ایک موت کی بھی تصدیق ہوئی۔
ان نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز 1138 سے بڑھ کر 1235 ہوگئے جبکہ ایک موت کے اضافے سے مجموعی اموات 10 تک جاپہنچیں۔