Live Covid 2019
حیدر آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ سیل
ریسٹورنٹ نے ٹیک اوے پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی، اسسٹنٹ کمشنر محمد ابراہیم ارباب
حیدر آباد کے کنٹونمنٹ علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہ ریسٹورنٹ نے ٹیک اوے پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریسٹورنٹ رات 10 بجے کے بعد بھی کام کر رہا تھا۔