Live Covid 2019
بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہ کرنے کا فیصلہ
بغیر ایس او پیز کے ٹرانسپورٹ کی بحالی صوبے کے گاؤں اور دوردراز علاقوں میں کووڈ 19 پھیلنے کا باعث بنے گا۔
بلوچستان حکومت نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ ٹرین میں لوگوں کے ٹرینوں میں سفر کی حوصلہ شکنی کی تاکہ وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکا جاسکے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال الیانی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ اور ریل سروس کی بحالی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بغیر ایس او پیز کے ٹرانسپورٹ کی بحالی صوبے کے گاؤں اور دوردراز علاقوں میں کووڈ 19 پھیلنے کا باعث بنے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں انٹر سٹی اور انٹر پروونشل پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہیں کی جائے گی۔