Live Covid 2019

ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی

وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 سے گشتہ 24 گھنٹون کے دوران مزید 51 زندگیاں گل ہوگئیں۔

ایرانی حکام نے کوروناوائرس سے مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 سے گشتہ 24 گھنٹون کے دوران مزید 51 زندگیاں گل ہوگئیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صوبہ لوریستان میں کیسز میں اضافہ ہورہا اور اسی طرح کرمان شاہ، سیستان اور بلوچستان میں بھی پھیل رہا ہے۔کیانوش جہانپور نے کہا کہ صوبہ خوزسان میں حالات اب تھی تشویش ناک ہیں۔