Live Covid 2019

میں کوئی تھکا ہوا وزیر نہیں ہوں، شیخ رشید

محکمہ ریلوے کسی صوبے کے ماتحت نہیں پہ اور اگر ریل چلے گی تو پورے پاکستان میں چلے گی، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملک میں ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے درپیش معاملات پر کہا ہے کہ وہ اور محکمہ ریلوے کسی صوبے کے ماتحت نہیں پہ اور اگر ریل چلے گی تو پورے پاکستان میں چلے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کو کہا ہے کہ وہ تیاری رکھے ہم منگل کو یا تو عید کے لیے ٹرانیں نہ چلانے کا فیصلہ کریں گے یا پھر ٹرین چلائیں گے، مجھے صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی صوبے کے ماتحت نہیں ہوں، یہاں ٹڈیوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے عمران خان کے ماتحت ہے، 'یہ اللہ کے بعد عمران خان اور پھر میرے ماتحت ہے اور میں کوئی تھکا ہوا وزیر نہیں ہوں میرے کوئی رنگ پسٹن نہیں بیٹھے ہوئے کہ آپ ساری سواریوں کی اجازت دیں لیکن ریل کو نہ دیں'۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ 7 کروڑ سواریاں اٹھاتے ہیں جبکہ ہم 1861 کا ٹریک لے کر چل رہے ہیں۔

مکمل تفصیل یہاں پڑھیں