Live Covid 2019
حکومت کا چمن اور طورخم بارڈر پورا ہفتہ کھلا رکھنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے چمن اور طور خم بارڈر کو پورا ہفتہ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پاکستان نے چمن اور طور خم بارڈر کو پورا ہفتہ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہفتے میں 6 دن تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 15مئی کو کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں افغان ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارت کی مینجمنٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ طورخم کی سرحد ہفتے کے علاوہ بقیہ چھ دن 24گھنٹے کھلی رہے گی جس کے تحت دوطرفہ افغان تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے لاتعداد ٹرکوں جانے کی اجازت ہو گی جبکہ ایک دن پیدل سواروں کے لیے مختص ہو گا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔