Live Covid 2019

بھارت کا لاکھوں غریب کسانوں کی مدد کے لیے اصلاحات کا اعلان

یہ اقدامات وزیر اعظم نریندر مودی کے 260 ارب ڈالر کے ریسکیو پیکج کا حصہ ہیں، بھارتی وزیر خزانہ

بھارت نے ملک کی آبادی کے 60 فیصد سے زائد حصے پر مشتمل کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے زرعی مارکیٹ اصلاحات اور کولڈ اسٹوریج ویئرہاؤسز جیسی سہولتوں میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق بھارت کی وزیر خزانہ نرملاسیتھارَمن نے کہا کہ یہ اقدامات وزیر اعظم نریندر مودی کے 260 ارب ڈالر کے اس ریسکیو پیکج کا حصہ ہیں جس کا اعلان انہوں نے کورونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی اشیا کی بنا رکاوٹ رسائی کے لیے قانون نافذ کرے گی تاکہ کسانوں ان کی اشیا کی زیادہ قیمتیں مل سکیں۔