Live Covid 2019
سینیٹر نزہت کی سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کی تعریف
گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے پر لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے، سینیٹر نزہت صادق
سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے پر لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پورے ملک میں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں