Live Covid 2019
اسد قیصر کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے گھر منتقل
پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں اور انشااللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا، اسپیکر قومی اسمبلی
کورونا وائرس کا شکار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاؤں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں، پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکر گزار ہوں، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں اور انشااللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا۔'
اسد قیصر اور ان کے 2 بچوں میں 30 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔