Live Covid 2019

کورونا وائرس: پشاور ہائیکورٹ 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان

عوام کی سہولت کے لیے 2 سنگل بینچ ضمانت کی درخواستیں نمٹانیں کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی کے دوران عدالتیں، بار روم، ڈسپینسری سمیت احاطہ عدالت میں قائم دفاتر بھی بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام کی سہولت کے لیے 2 سنگل بینچ ضمانت کی درخواستیں نمٹانیں کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مزید یہ کہ کورونا کا شکار ملازمین کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل لیبارٹری کی رپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگی۔