Live Covid 2019
بنگلہ دیش میں پھنسے طلبہ سمیت 120 پاکستانیوں کی واپسی
ڈھاکا ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی بھی موجود تھے۔
بنگلہ دیش دارالحکومت ڈھاکا میں قائم پاکستانی سفارت خارنے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پھنسے 120 پاکستانیوں کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز (پی آئی اے) کے ذریعے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان واپس بھیجے گئے 120 پاکستانیوں میں 66 طلبہ بھی شامل ہیں جنہیں شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکا سے روانہ کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پرواز بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے حکومت کی خصوصی پروزوں کا حصہ ہے۔
بیان کے مطابق ڈھاکا ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی بھی موجود تھے۔