لائف اسٹائل

انٹرنیٹ پر ’ننھے باورچی‘ کے چرچے

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ایک سالہ بچہ کوبی اپنی دلچسپ ویڈیوز کے ساتھ لوگوں کی خوب توجہ حاصل کررہا ہے۔

کورونا وائرل کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے دوران اگر غور کیا جائے تو کچھ چیزوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا، ان میں ایک لوگوں کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر اور دوسرے اپنے باورچی خانے میں نئے نئے پکوان بنانے کا ٹرینڈ شامل ہے۔

آج کل ہر کوئی اپنے باورچی خانے میں نئی نئی ڈشز تیار کرتا اور پھر اس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے، ایسے میں ایک ننھے شیف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

انسٹاگرام پر امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ایک سالہ کوبی نامی بچہ اپنی دلچسپ ویڈیوز کے ساتھ لوگوں کی خوب توجہ بٹور رہا ہے۔

مزید پڑھیں: یہ ننھی بچی انسٹاگرام اسٹار کیسے بنی؟

اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ’کوبی ایٹ‘ کا نام دیا گیا، جسے اب تک 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد فالو کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوبی کے اس اکاؤنٹ کو ان کے والدین مینج کرت ہیں جبکہ وہی کوبی کی یہ ویڈیوز بھی پوسٹ کرتے ہیں جس میں وہ نہایت دلچسپ انداز میں اپنے باورچی خانے میں پکوان تیار کرتے نظر آتے ہیں۔

کوبی کی ہر ویڈیو کو انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں لائیکس ملتے ہیں، جس میں وہ اپنی والدہ ایشلے کی مدد کے ساتھ دلچسپ انداز میں کھانے بنانا سکھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ننھی بچی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

ابتدا میں کوبی اپنی والدہ کے ساتھ کھانوں کی ویڈیوز پر ریٹنگ دیتا نظر آتا تھا جس کے بعد اس نے خود ہی پکوان تیار کرنا شروع کردیے جس کے بعد اس کی ویڈیوز خوب وائرل ہونا شروع ہوئیں۔

کوبی کا یوٹیوب چینل بھی ہے جسے 2 لاکھ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی ویب سائٹ کو بھی لوگوں کی خوب توجہ حاصل ہورہی ہے۔

ارطغرل غازی میں حلیمہ بننے والی اداکارہ کی تصویر پر پاکستانیوں کا 'اخلاقیات' کا درس

کامیڈی کے بادشاہ اداکار جیری اسٹلر چل بسے

جی 20 ممالک کے 1.8 ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ